Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۶ Asia/Tehran
  • صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو شکست ہوگی: ہیلری کلنٹن

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور 2016 میں امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کو شکست ہوگی۔

 ہیلری کلنٹن نے اسکائی نیوز ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور اس سلسلے میں ٹرمپ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ہونے والے صدارتی انتحابات میں جو بائیڈن کے ہاتھوں ٹرمپ کو شکست ہوگی۔

دوسری جانب رائٹرز- ایبسوس کی جانب سے سامنے آنے والے سروے نتائج سے دکھائی دیتا ہے کہ جوبائیڈن ٹرمپ سے 13 فیصد آگے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 943 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 34 ہزار 854 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 96 ہزار 115 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 644 کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا ہے اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی، شدید قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگس