Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کس بات پر پھٹ پڑے؟

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان سے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ سچائی اور حقیقت کا سامنا کرنے کی طاقت وتوانائی نہیں رکھتے۔

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور 2016 میں امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے اس بیان پر کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کی شکست یقینی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو سابق حریف ہیلری کلنٹن سے بھی کمزور قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ با آسانی دوبارہ الیکشن جیت جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ انہیں سب سے زیادہ خدشات ڈاک کے ذریعے ہونے والی ووٹنگ سے ہیں کیونکہ یہ وہ واحد طریقہ ہے جس سے وہ الیکشن ہار سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس دھوکے بازی کرتے ہیں اور الیکشن چرا سکتے ہیں، غیرقانونی ووٹنگ کی جاسکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ری پبلکن علاقوں میں بیلٹ بھیجے ہی نہ جائیں۔

واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن نے اسکائی نیوز ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس اور اس سلسلے میں ٹرمپ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ہونے والے صدارتی انتحابات میں جو بائیڈن کے ہاتھوں ٹرمپ کو شکست ہو گی۔ اسکے رائٹرز - ایبسوس کی جانب سے سامنے آنے والے سروے نتائج سے دکھائی دیتا ہے کہ جوبائیڈن ٹرمپ سے 13 فیصد آگے ہیں۔

ٹیگس