امریکی اسپیکر نے غلاموں کی تجارت کے حامی سابق اسپیکروں کی تصاویر اتروا دیں
Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے حکم سے ایوان نمائندگان کی دیوار پر لگی چار تصاویر اتار لی گئیں۔ یہ تصاویر امریکی ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکروں کی تھیں جو غلاموں کے طور پر انسانوں کی خرید و فروخت کے حامی تھے اور ان کے دور میں غلاموں کی تجارت باضابطہ طور پر امریکہ میں رائج تھی۔ امریکی ریاست مینیا پولس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جورج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکہ میں ملکی سطح پر نسل پرستی کے خلاف تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔