برطانیہ میں چاقو سے حملے میں 3 افراد ہلاک
Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
برطانیہ کے علاقے ریڈنگ (Reading ) میں کل رات ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا۔
برطانیہ کے علاقے ریڈنگ (Reading ) میں فوربری گارڈنز میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا ہو سکتا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایسوشیٹڈ پریس کے مطابق گرفتار ملزم لیبیا کا شہری ہے۔
واقعے کے بعد ایئرایمبولینسوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
گزشتہ مہینوں کے دوران یورپ میں چاقووں کے وار سے ہلاکتوں کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔