لندن پولیس نے چاقو حملے کو دہشت گردی قرار دیا
Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
برطانوی پولیس نے ریڈنگ کاونٹی میں چاقو سے کیے جانے والے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ریڈنگ کاونٹی کے ایک پارک میں چاقو سے کیا جانے والا حملہ دہشت گردانہ تھا، یہی وجہ ہے کہ واقعے کا دہشت گردی کے حوالے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اتوار کو انگلینڈ کے علاقے ریڈنگ کاؤنٹی میں چاقو سے حملے میں تین افراد مارے گئے تھے۔ پولیس نے باضابطہ طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آور کو گرفتار اور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔