Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran

نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے نسل پرستوں کے ایک اور مجسمے کو سرنگوں کر دیا۔ اس سے پہلے مظاہرین نے پورٹ لینڈ سٹی میں نصب پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کا مجسمہ منہدم کردیا تھا۔

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کے آغاز سے اب تک بردہ داری اور بردہ فروشی کی علامت سمجھے جانے والے درجنوں مجسمے گرائے جا چکے ہیں۔

چند روز قبل ناانصافیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے امریکی شہریوں نے ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ کے ایک پارک میں نصب کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ  توڑ کر اسے جھیل میں ڈال دیا تھا۔ مظاہرین نے اس سے پہلے رچمنڈ سٹی میں نصب نسلی برتری کے حامی مشہور امریکی جنرل، ویلیم کارٹر ویکھم کا مجسمہ بھی منہدم کر دیا تھا۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں ان دنوں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

امریکہ، حالیہ دنوں میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے پورٹ لینڈ ، اوریگون میں امریکہ کے پہلے صدر، جارج واشنگٹن، امریکہ کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن اور امریکی بر اعظم کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کی یادگاریں مسمار کر دی ہیں۔

 

ٹیگس