امریکا کی چینی اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش، 20 کمپنیوں کی تیار ہوئی فہرست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایسی 20 کمپنیوں کی فہرست تیار کی ہے جن پر یا تو چینی فوج کا کنٹرول ہے یا یہ چینی فوجی کے زیر اختیار ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ہوواوی اور ویڈیو سرویلانس کمپنی ہیکویژن شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس لسٹ میں شامل کمپنیوں پر امریکی حکومت پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔
امریکا نے ہواووی اور ہیکویژن کو قومی سیکورٹی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال ہی بلیک لسٹ کر دیا تھا اور اتحادی ممالک کے ساتھ مہم شروع کی تھی کہ ہواووی کو 5 جی نیٹ ورک سے الگ رکھا جائے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس "ڈی او ڈی" نے امریکا میں تجارت کر رہی ایسی 20 کمپنیوں کی فہرست تیار کی ہے جن کو چینی فوج کی حمایت حاصل ہے۔
امریکی قانون کے مطابق پینٹاگن کی اس فہرست میں شامل کمپنیوں پر صدر پابندی عائد کر سکتے ہیں اور ان کمپنیوں کے اثاثے ضبط کئے جا سکتے ہیں۔