دنیا کے 12 ممالک میں کرونا کی تازہ ترین صورتحال
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ 14 ہزار 805 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 91 ہزار 856 ہو گئیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 26 ہزار 780 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 4 ہزار 588 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 13 لاکھ 25 ہزار 515 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 723 کی حالت تشویش ناک ہے ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 33 ہزار 147 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 55 ہزار 54 زندگیاں نگل چکا ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 230 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 980 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 678 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 706 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 752 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 348 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 566 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 330 ہو گئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار96 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا سے اللہ کے فضل و کرم سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 103 ہو گئی ہے اور کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 130 ہو گئی ہے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 9 ہزار 12 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 93 ہزار 12 ہو گئے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 605 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 994 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 46 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز ایک لاکھ 93 ہزار 115 ہو گئے۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 462 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات ایک ہزار 428 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 639 تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ 14 ہزار 805 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 91 ہزار 856 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 39 لاکھ 72 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 384 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 52 لاکھ 50 ہزار 85 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔