دنیا کے 13 ممالک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (آئیڈیا) نے خبردار کیا ہے کہ کئی ممالک میں کورونا وبا کی آڑ میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 27 ہزار 640 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 956 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 13 لاکھ 56 ہزار 613 کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 765 کی حالت تشویش ناک ہے ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 54 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 56 ہزار 109 زندگیاں نگل چکا ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 414 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 360 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 708 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 961 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 778 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 62 ہزار 936 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 985 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 338 ہو گئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 724 ہو گئی جبکہ کورونا سے اللہ کے فضل و کرم سے اب تک ایک لاکھ 77 ہزار852 افراد صحت یاب ہوئے تاہم 10 ہزار 239 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 9 ہزار 26 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 94 ہزار 399 ہو گئے۔
پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 939 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 72 ہزار 364 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 781 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 794 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 65 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 94 ہزار 511 ہو گئے۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 483 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 474 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 577 تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (آئیڈیا) نے 500 مشہور سیاسی و سماجی شخصیات کے دستخطوں سے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں کورونا وبا کی آڑ میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔
اسٹاک ہوم، سویڈن میں واقع ’آئیڈیا‘ سے جاری ہونے والے اس کھلے خط پر مختلف ممالک کے سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، ماہرینِ قانون، دانشوروں اور نوبل انعام یافتگان سمیت تقریباً 500 شخصیات کے دستخط ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 66 انتخابات ملتوی کیے جاچکے ہیں جن میں 22 قومی سطح کے انتخابات بھی شامل ہیں۔ مزید برأں جن 50 ممالک میں میڈیا پر کسی نہ کسی شکل میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں سے 21 جمہوری ممالک ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 9 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 96 ہزار 991 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 40 لاکھ 52 ہزار 208 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 610 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 53 لاکھ 60 ہزار 766 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔