Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کو ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کرنا پڑیں

ملک میں جاری نسل پرستی کے خلاف مظاہروں سے پریشان امریکی صدر نے ہفتہ وار چھٹی پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے پیش نظر اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی ہے اور مظاہروں کو روکنے کے عمل کی نگرانی کے لیے وائٹ ہاؤس میں رہوں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں ہفتہ وار چھٹیاں نیوجرسی میں واقع اپنے گولف کلب میں گزارنا چاہتا تھا لیکن نظم و نسق کی صورتحال کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہوں۔ ٹرمپ نے آگے چل کر لکھا کہ آگ لگانے والوں، انارکی پھیلانے والوں، لوٹ مار کرنے والوں اور بلوائیوں پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں میں شدت کے بعد دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے دستوں کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے اواخر میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے بہیمانہ قتل کے بعد سے امریکہ بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگس