Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • سروے رپورٹیں جعلی اور جو بائیڈن بد عنوان ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر جاری ہونے والے اپنے دو بیان میں ذرائع ابلاغ اور اسی طرح صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر کڑی نکتہ چینی کی۔

ینگ جرنلسٹ کلب( Young Journalists Club) کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر میں جاری ہونے والے پہلے بیان میں امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی سروے رپورٹوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس قسم کی رپورٹوں کو کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں جعلی اور من گھڑت قرار دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک اور ٹوئیٹر بیان میں امریکی عوام سے کہا ہے کہ جعلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں اور خبروں پر اعتماد نہ کیجئیے۔

یہ ایسے میں ہے کہ کل اوکلاھما میں ٹرمپ کی تقریر درجہ بندی کے حوالے سے فاکس نیوز کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر تھی جس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کی سروے رپورٹ حقیقت پر مبنی ہوتی ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے  ایک اور ٹوئیٹ کر کے اپنے صدارتی حریف امیدوار جو بائیڈن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے بد عنوان قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہونے والی سروے رپورٹوں کے نتائج سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن  کی پوزیشن بہتر ہے اور وہ ٹرمپ سے تقریبا 13 فیصد آگے ہیں۔

ٹیگس