جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے
Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
جرمنی کے ہزاروں لوگوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انسانیت کے احترام پر تاکید اور ہر قسم کی نسل پرستی کی مذمت اور سب کو یکساں حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں جرمن عوام نے کل دارالحکومب برلن میں سیاہ فاموں کی زندگی اہم ہے کے زیر عنوان پر امن مظاہرہ کر کے امریکی سفید فام پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ طور پر سیاہ فام باشندے جارج فلوئیڈ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا۔
جرمنی میں پر امن مظاہرے ایسے میں ہوئے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران امریکہ کی اہم شخصیات کے مجسموں کو زمین برد کردیا گیا جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کل بروز ہفتہ مجسموں اور تاریخی یادگاروں کی خصوصی طور پر حفاظت کا فرمان جاری کیا۔