فرانس کے بلدیاتی انتخابات میں صدر میکرون کی جماعت کو شکست
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
فرانس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر میکرون کی جماعت شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث دوسرا مرحلہ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم کئی ماہ کی تاخیر کے بعد کل بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق فرانس کے کئی بڑے شہروں من جملہ لیون،اسٹراسبرگ اور بزانسن میں صدر میکرون کی مخالف جماعتوں کو کامیابی ملی جبکہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے میئرآنه هیدالگو سب سے آگے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق میکرون کی جماعت نے اب تک کے نتائج کے مطابق ایک نشست بھی حاصل نہیں کی ہے۔
فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کا ٹرن آوٹ 34 فیصد رہا۔