Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • کورونا سے زیادہ چین پر غصہ آتا ہے: ٹرمپ

کورونا وائرس کے مقابلے میں لاپرواہی برتنے کے الزمات کا سامنا کرنے والے امریکی صدر نے کہا ہے کہ جیسے جیسے کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، چین کے خلاف ان کا غصہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب میں دیکھتا ہوں کہ کورونا دنیا میں پھیلتا جارہا ہے اور امریکہ کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے تو مجھے چین پر شدید غصہ آتا ہے۔ ٹرمپ اور ان کے ساتھی بارہا چین پر یہ الزام عائد کرچکے ہیں کہ اس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے بروقت اور لازمی اقدامات انجام نہیں دیئے جس کی وجہ سے یہ وائرس چین سے شروع ہوکر دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایلرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ہے ملک میں کورونا کے بڑھنے کی رفتار ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایلرجی اینڈ انفکیشن ڈیزیز کے ڈائریکٹر اور صدر ٹرمپ کے مشیر انتھونی فوچی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت روزانہ چالیس ہزار افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں اور اگر یہ تعداد ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائے تو تعجب کی کوئی بات نہیں۔

ٹیگس