Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کورونا وائرس کے بحران میں جھڑپیں روکے جانے کی قرارداد پاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کر کے کورونا وائرس کے عالمی بحران کے دوران جھڑپیں روکے جانے پر تاکید کی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے تین مہینے تک مذاکرات کے بعد بدھ کے روز ایک قرارداد کو منظوری دے دی ہے جس میں کورونا وائرس سے مقابلے میں آسانی کے لیے تمام ملکوں اور گروہوں سے جھڑپیں روکے جانے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ گزشتہ مہینے اس قرارداد کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے کے سبب روس نے امریکا پر شدید تنقید کی تھی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب واسیلی نبینزیا نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ امریکا کا تنازعہ اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان لفظی جھڑپیں، سلامتی کونسل میں اس قرارداد کی منظوری میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

اس سے پہلے امریکا نے اس قرارداد پر ووٹنگ سے انکار کر دیا تھا۔ اس نے اشارے میں یہ بات کہی تھی کہ اس قرارداد کے متن میں عالمی ادارۂ صحت کو جو کردار ادا کیا گيا ہے اس کی وجہ سے وہ ووٹنگ نہیں ہونے دے گا۔ گزشتہ مارچ سے اس قرارداد کے سلسلے میں مذاکرات ہو رہے تھے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دنیا کے تمام علاقوں میں جھڑپیں روکے جانے کا مطالبہ کر رہی تھی تاکہ حکومتوں کو کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں آسانی ہو۔

ٹیگس