Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • نیو یارک میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

نیویارک میں فلسطینیوں کی حمایت میں اور غرب اردن پر قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کے منصوبے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کل نیویارک کے بروکلین علاقے میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کی حمایت اور غرب اردن  پر قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کی۔ مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلسطین کے جھنڈے تھے فلسطینیوں کی حمایت میں اور فلسطین کو آزاد کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرے میں تقریبا 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں میں کل 16 فلسطینی اور عالمی تنظیموں نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے ناپاک منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے کی کال دی تھی۔

یاد رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے امریکہ کی ھمہ جانبہ حمایت سے کل یکم جولائی کو غرب اردن کے 30 فیصد علاقے پر باقاعدہ طور پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اکثر یورپی ملکوں کی مخالفت اور عالمی رائے عامہ کے دباؤ کی وجہ سے اپنے اس فیصلے اور منصوبے پر عمل نہیں کیا۔

ٹیگس