Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں انتقامی ہیں:عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف نے اپنے خلاف امریکی پابندیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان پابندیوں کو انتقامی کاروائی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر فاتو بینسودا نے فرانسیسی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری  عدالت کے خلاف امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں اور اس کا یہ اقدام باعث تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کا اس قسم کا اقدام عدالت کے عمل میں مداخلت شمار ہوتا ہے۔ بینسودا نے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں عالمی عدالت کے بجائے دہشت گردوں اور اسمگلروں کے خلاف عائد کئے جانے کی ضرورت ہے مگر یہ پابندیاں وکلا اور ایک بین الاقوامی ادارے کے خلاف لگائی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے خلاف متحد ہو گئے ہیں مگر یہ عدالت خواہ افغانستان ہو یا فلسطین، تمام مسائل کا جائزہ لے گی اور یہ اس کے فرائض میں شامل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصے قبل بین الاقوامی کریمنل کورٹ کے خلاف پابندیاں عائد کئے جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ پابندیاں مارچ میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کے جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ کئے جانے کے بعد عائد کی گئی ہیں۔

ٹیگس