Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • چین کے اقدام سے لگیں امریکہ کو مرچیں

چین کی جانب سے ہانگ کانگ سیکورٹی بل کی منظوری نے امریکہ کے غم و غصے کی آگ کو بھڑکا دیا ہے۔

ہانگ کانگ میں امریکی قونصلر جنرل نے چین کے اس اقدام کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کے خلاف جو بھی ممکن ہوا انجام دیا جائے گا۔

ہنسکو اسمتھ نے امریکا کی مخاصمانہ پالیسی کے تحت دعوی کیا کہ چین کا یہ اقدام ہانگ گانگ کی بنیادی آزادی کے حق کے منافی ہے۔

امریکی سفارت کار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین بارہا امریکہ اور برطانیہ کو ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بابت خبردار کر چکا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ اس کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے۔

امریکہ اور برطانیہ ایسے ممالک ہیں جو مسلسل ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

ٹیگس