Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • شام کے بارے میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی رپورٹ سیاسی اغراض و مقاصد کی حامل، روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں دعوے سے متعلق کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی رپورٹ کو سیاسی اغراض و مقاصد کی حامل قرار دیا ہے۔

روس کی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ اس تنظیم کو ان ملکوں کے کہنے میں نہیں آنا چاہئے جو اپنے مواقف اور نظریات مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس تنظیم نے اگر سیاسی اغراض و مقاصد کے تحت اپنے نظریات مسلط کرنے والے ملکوں کے اقدامات سے دوری اختیار نہیں کی تو شکست سے دوچار ہو جائے گی۔

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزکٹیو کونسل نے ہیگ میں اپنے ایک حالیہ اجلاس میں شام کے صوبے حماہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں تحقیقات کرنے والی ٹیم کی رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت نے مغربی حکمرانوں کے اس الزام کی ہمیشہ سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ اس نے حماہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس قسم کا الزام لگا کر شامی حکومت کے خلاف یورپ و امریکہ کی سازش کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس