Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا کی دوسری لہر یورپ سے آئی: بیجنگ

چین نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر یورپ سے آئی ہے۔

چین کے محکمہ صحت  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر یورپ سے ماحولیاتی آلودگی اور غذائی اشیاء کے ذریعے بیجنگ تک آئی ہے لیکن اس پر کنٹرول کر لیا گیا ہے ۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بروقت اور فوری اقدامات کے ذریعے بیجنگ میں کورونا کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ چھے دن کے دوران چین میں بالخصوص بیجنگ میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ملا ہے البتہ باہر سے آنے والے کچھ مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے۔

11جون کو اعلان کیا گیا کہ 55 دن  کے بعد چین کی سب سے بڑی سبزی منڈی شین فادی میں کورونا کے کچھ مریض ملے ہیں جسے کنٹرول کرنے کے لئے بیجنگ نے فوری اقدام کیا۔چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 83 ہزار 5 سو 87 افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس