لندن میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ
نسل پرستی کے مخالفین نے ایک بار پھر لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
برطانیہ کے شہریوں نے آج بروز ہفتہ ایک بار پھر لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
برطانوی شہری ہر روز سنیچر کے دن نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔
آج کا احتجاج مظاہرہ ایسے میں ہوا کہ جب برطانوی حکومت نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے تھے۔
واضح رہے کہ سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا ۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ