Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کا اصل ملزم محمد بن سلمان : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرآگنس کیلامارڈ نے ترک خبررساں ایجنسی آناتولی کے ساتھ گفتگو میں ترکی کے پراسیکیوٹر کی جانب سے سعودی عرب کے 20 فراری ملزموں کی گرفتاری کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ان ملزموں کو ترکی کے حوالے نہیں کرےگا ۔ البتہ ترک عدالت کا اقدام اہم اورقانونی  ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ اس کیس کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں اور وہ  فی الحال عدالت میں پیش نہیں ہوں گے کیونکہ اسے بعض بڑی  طاقتوں کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے لیکن ایک دن وہ قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔

واضح رہے کہ  سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر2 اکتوبر سن 2018 میں بڑی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا اور اس کی لاش کو سعودی عرب نے ابھی تک خاشقجی کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا ۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس