روس میں کورونا وائرس کا ہیومن ٹرائل کامیاب
دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل روس کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹی میں زیر علاج رضار کار مریضوں پر کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
روس کے انسٹیٹیوٹ فار ٹرانزیشنل، میڈیسن اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے سربراہ وادم تاراسوف نے بتایا ہے کہ دنیا میں کورونا ویکسین کا یہ پہلا ہیومن ٹرائل ہے جو مکمل ہو گیا ہے اور کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے والے رضاکار مریضوں کے پہلے گروپ کو آئندہ چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ روس میں کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا آغاز گزشتہ ماہ جون میں شروع کیا گیا تھا اور اس میں اڑتیس رضا کاروں نے حصہ لیا۔
اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے کورونا ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آنے کا اعلان کیا تھا۔ روس کے وزیر صحت میخائل موراشکوف نے بھی چند روز قبل یہ بتایا تھا کہ بیک وقت سترہ قسم کی ویکسین پر تحقیقات جاری ہیں اور روسی سائنسدانوں کو اپنی کامیابی کی پوری امید ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تیار شدہ ویکسین سب سے پہلے ایسے مریضوں کو دیا جائے گا جو رضاکارانہ طور پر اس کے لیے تیار ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ روس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سات لاکھ ستائیس ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ گیارہ ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ