Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی عوام صدر ٹرمپ سے مطمئن نہیں

امریکہ میں ہونے والے سروے کے مطابق امریکہ کے زیادہ تر عوام کو ٹرمپ کی اطلاعات پر اطمینان نہیں ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک ٹائمز اور سینا کالج (Siena College) کی جانب سے ہونے والے مشترکہ سروے رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے صرف ایک چوتھائی افراد کورونا وائرس کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی اطلاعات کو درست سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ کی دو تہائی اکثریت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق، امریکی مرکز برائے متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوچی کی اطلاعات درست ہیں۔

واضح رہے کہ انتھونی فوچی نے کورونا کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں روزانہ چالیس ہزار سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی رفتار ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائے تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔

انتھونی فوچی نے امریکہ میں کورونا کے آغاز کے بعد پیش گوئی کی تھی کہ یہ وائرس ایک لاکھ امریکیوں کی قربانی لے گا اور بیس لاکھ لوگ اس میں مبتلا ہوں گے۔ اگرچہ اس وقت ان کی اس پیشگوئی پر منفی ردعمل ظاہر کیا گیا تھا لیکن موجودہ صورتحال، اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہوگئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔

ٹیگس