Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی نئی کوشش

امریکی ایوان نمائندگان کی کریڈٹ کمیٹی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے والے تین بلوں کے مسودوں کی منظوری دے دی۔

ہیل کی رپورٹ کے مطابق تین بلوں کے مسودے کو کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ نمائندے باربارا لی (Barbara Lee) نے پیش کئے۔

مذکورہ مسودے ایران کے خلاف جنگ اور عدم جارحیت کے قانون کے طور پر، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے ضروری بجٹ کی فراہمی کو روکے جانے کے لئے ہے ۔

امریکی کانگریس میں گیارہ مارچ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے والی قرارداد منظور کی تھی جس پراسپیکر نینسی پلوسی نے 14 اپریل کو دستخط کئے۔

186 کے مقابلے میں 227 ووٹوں سے منظور ہونے والی اس قرارداد میں امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ممانعت کی گئی تھی تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔

جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ پسندانہ دھمکیوں سے امریکی کانگریس کو تشویش لاحق ہو گئی اور ڈیموکریٹ نمائندوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے 3 جنوری 2020 کو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو ان کے 8 ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ایرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس