Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی اورپاکستانی سینئیر سفارتکار وزارت خارجہ میں طلب

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر ہندوستانی اورپاکستانی سینئیر سفارتکار وزارت خارجہ میں حاضر ہوئے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں جب کہ دفتر خارجہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سینیئر ہندوستانی سفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ رواں برس ہندوستان نے 1697 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ رواں جاں بحق اور 133 زخمی ہوئے۔

ادھر ہندوستان نے کشمیر میں پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے لائن آف کنٹرول پر کی گئی فائرنگ کے خلاف احتجاج درج کرنے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج سید حیدر شاہ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔

وزارت خارجہ نے آج ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا کہ پاکستانی فوج نے بغیر کسی اشتعال انگیزی کے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعہ کی رات جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دیہات کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ ۔

رواں سال پاکستان کی طرف سے اب تک جنگ بندی کی 2711 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، جن میں کم از کم 21 ہندوستانی شہری جاں بحق اور 94 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

 

ٹیگس