Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ پھر اپنی بات پر اڑ گئے

امریکی صدر نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ماسک کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں مددگار نہیں ہے، کہا کہ پبلک مقامات میں ماسک کو لازمی قرار نہیں دیا جائیگا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں کہ جب ہر روز امریکہ میں ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا اور اپنی جان گنوا رہے ہیں امریکی صدر ٹرمپ  اب بھی پبلک مقامات میں ماسک کو ضروری قرار دینے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ہیل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام پبلک مقامات پر ماسک لگانے کا میں حامی نہیں ہوں اسی لئے میں نے  پبلک مقامات میں ماسک لگانے کا حکم جاری نہیں کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ ماسک نہ لگانے کی اپنی بات پر ایسے وقت میں اڑ گئے ہیں کہ گزشتہ کئی دن سے امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیز اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس وقت امریکہ کو کورونا کی ٹیسٹنگ کٹس اور ضروری طبی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا تا حال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ رہی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس