Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • ایک ہفتے میں دوسری بار ؛ امریکہ کا ایک اور بحری بیڑا آگ کی لپیٹ میں

امریکہ کے ایک اور بحری بیڑے میں اس ملک کے ساحلی علاقے میں آگ لگ گئی۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنگی بحری بیڑے "کرسارج" Kearsarge میں "نورفورلک" Norfolk  بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر کافی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ ویلڈنگ کے موقع پر پلاسٹک میں لگی جو پھر پھیل گئی۔ آگ لگنے کے بعد ساحل میں کھڑی تمام کشتیوں اور جنگی بحری جہازوں میں تمام سرگرمیوں کو روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز بھی جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر لنگر انداز جنگی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا جس کے بعد اُس میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم بحریہ کے پچاس اہلکار بری طرح زخمی ہوئے -

خود کو سوپر پاور کہنے والے امریکہ کے چار سو سے زائد فائر فائیٹرز 4 روز بعد اس آگ کو بجھا پائے۔

اس کے علاوہ  دو روز قبل امریکی ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر میں واقع آرسیلر میٹل اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے  بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصا ن ہوا ۔

آرسیلر میٹل اسٹیل ملز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک بھٹی میں تکنیکی خرابی کے باعث ہوا جس کے بعد اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس