اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے خلاف مظاہرہ
مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق کل منگل کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں 30 گروہوں کے حامیوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگ بدعنوانیوں میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بن یامین نیتن یاہو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیاں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں۔
صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔
نیتن یاھو کو ملکی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4