Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں: سرگئی لاوروف

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو، جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں کہا کہ روس، امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صرف روس ہی نہیں بلکہ چین بھی اس سلسلے میں کوشش کر رہا ہے اور جوہری معاہدے کے یورپی رکن ممالک بھی اسے بچانے کی کوشش میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے 8 مئی 2018 کو عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس