Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 فوجی ہلاک

کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاواک، گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا، زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس