Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا

دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈ سینٹ کام کے ترجمان نے ایرانی مسافر طیارے کے لیے مزاحمت کا اعتراف کیا ہے

سینٹ کام کے ترجمان بل آربین نے دعوی کیا ہے کہ ایف پندرہ امریکی طیارہ کا یہ اقدام التنف بیس میں موجود بین الاقوامی فوج کی حفاظت کی غرض سے انجام دیا گیا۔ بل آربین نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے ایک ایف پندرہ طیارے نے، ایرانی طیارے کے مسافر بردار ہونے کا اطمینان حاصل کرنے کے بعد حفاظتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس سے دوری اختیار کر لی تھی۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ امریکی جنگی طیاروں کا یہ اقدام مکمل طور پر پیشہ وارانہ اور عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق تھا۔ جبکہ ماہرین، امریکا کے اس  دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس