Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ہتھیارڈال دیئے

امریکی صدر ٹرمپ بیان سے ایک دم منحرف ہونے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور اب کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ اسی رات معلوم ہوجانا چاہیے یہ نہ ہو کہ کئی روز، مہینوں یا سالوں تک انتظار کرنا پڑے۔

الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حریف ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کی بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈیموکریٹس کے نقطہ نگاہ کے مطابق صدر ٹرمپ کورونا وبا کے سبب معیشت کی خرابی اور ریکارڈ بے روزگاری کے سبب راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔ یہی نہیں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے بھی الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں تجویز دی تھی کہ انتخابات اس وقت تک ملتوی رہیں جب تک لوگ مناسب اور محفوظ طریقے سے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں التوا کے حوالے سے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے جبکہ ایسے کسی بھی اقدام کے لیے امریکی کانگریس سے منظوری لینا لازمی ہے جو انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس