امریکہ چینی سائنسدانوں اور طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے
چین نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا چینی سائنسدانوں، محققین اور طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔
فارس خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "وانگ ونبین Wang Wenbin" نے کہا ہے کہ امریکہ میں چینی طلبہ اور محققین کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے جب کہ 3 محققین کو غیر قانونی طور پر حراست میں بھی رکھا گیا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور چین اور امریکہ کے مابین ثقافتی اورتعلیمی تبادلوں کے منافی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاست کیلی فورنیا میں ایک چینی نژاد محقق یوآن ٹینگ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کو بھی حال ہی میں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تعلیم اور ریسرچ کی غرض سے امریکا میں مقیم چینی شہریوں کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ چینی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی قدم اُٹھانے کے لیے آزاد ہوگی۔
واضح رہے کہ 2017 میں بر سر اقتدار آنے کے بعد سے ہی ٹرمپ کی حکومت نے چین کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b