Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں اسکول کھولے جانے پر اس ملک کے وزیراعظم کا زور

برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود اس ملک کے وزیراعظم نے اسکول کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 رائٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں اسکول کھولنا ایک سماجی و اقتصادی ضرورت ہے اور احتیاط کے ساتھ اسکولوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردینا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں قرنطینہ کے لئے اسکولوں کو  آخری جگہ  ہونا چاہئے کہ جنھیں بند کیا جائے۔ برطانیہ میں مارچ کے مہینے میں قرنطینہ کے لئے اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا اور جون میں پھر محدود پیمانے پر بچوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے برطانیہ کو خاصا نقصان پہنچا ہے اور اس ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اٹھنے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ میں اب تک تین لاکھ نو ہزار سات سو ترسٹھ افراد کورونا میں مبتلا اور چھیالیس ہزار پانچ سو چھیاسٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 

ٹیگس