Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran

سلامتی کونسل میں امریکہ کی ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں گیارہ ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اسکی حمایت جبکہ دو ممالک نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ قرارداد کے حق میں امریکہ کے علاوہ صرف جمہوریہ ڈومینیکن نے ووٹ ڈالا جبکہ روس اور چین نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈال کر اسے ویٹو کر دیا۔ امریکہ نے ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں میں مزید توسیع کے لئے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی۔ یہ پابندیاں اکتوبر کے مہینے میں ایران پر سے اٹھائی جانے والی تھیں جو امریکہ کو منظور نہیں تھا۔

ٹیگس