ٹرمپ صدارت کے لئے بالکل نااہل ہیں: سابق امریکی صدر
امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے موجودہ صدر ٹرمپ کو امریکہ کی صدارت کے لئے بالکل نادرست انتخاب اور نااہل قرار دیا ہے۔
امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے ڈیموکریٹ پارٹی کے قومی کنوینشن سے آنلائن خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے اقتدار کے لئے بالکل نامناسب قرار دیا ہے۔
بارک اوباما نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کو ووٹ دیا جانا ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے بھی ضروری ہے۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ صدر ٹرمپ عہدہ صدارت کو صرف اپنی حانب توجہ مبذول کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اس عہدے کو اسی مقصد کے لئے استعمال بھی کرتے ہیں۔
بارک اوباما نے کہا کہ وہ، کورونا وائرس کے مسئلے میں لاپرواہی برتنے پر امریکہ میں ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد لوگوں کی موت کے براہ راست ذمہ دار بھی ٹرمپ کو ہی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی کارکردگی دسیوں لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے اور امریکہ کی معیشت کی گاڑی کا پہیہ جام ہوجانے کا باعث بنی ہے۔
بارک اوباما نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی کارکردگی سے امریکہ کے اندر اور بیرون ملک جمہوری اصولوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس آنلائن اجلاس سے دو ہزار سولہ کی ٹرمپ کے ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن نے بھی آئندہ صدارتی اانتخابات میں عوام کی بھوپور شرکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ووٹوں کا فرق اتنا زیادہ ہونا چاہئے کہ ٹرمپ اپنی کامیابی کے لئے ان کی چوری نہ کر سکیں۔
یاد رہے کہ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں تیس لاکھ زائد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ہلیری کلنٹن ٹرمپ کے مقابلے میں الیکشن ہار گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایک بہتر صدر کی ضرورت ہے۔امریکہ کے ڈیموکریٹک نیشنل فورم نے منگل کی رات باراک اوباما دور حکومت کے امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو اب تین ماہ باقی بچے ہیں اور ان انتخابات میں ٹرمپ کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے کچھ بھی موجود نہیں ہے اور ان کی کارکردگی میں صرف ناکامی، ملک کا اقتصادی جمود، بے روزگاری، کورونا کا المناک بحران، ناکام خارجہ پالیسی اور نسل پرستانہ بیانات کے سوا اور کچھ نہیں ہے کہ جو توجہ کا مرکز بن سکے۔