امریکا نے العالم کے رپورٹر کو التاجی چھاونی میں داخل نہیں ہونے دیا
Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
امریکا کے دہشت گرد فوجیوں نے شمالی بغداد میں واقع امریکی چھاونی التاجی میں العالم کے نمائندے کو داخل ہونے سے روک دیا ۔
العالم کے نمائندے نے امریکا کے غاصب فوجیوں کی جانب سے شمالی بغداد میں واقع التاجی چھاونی خالی کئے جانے پر تاکید کی اور کہا کہ بغداد کے نزدیک واقع ہونے کی وجہ سے اس چھاونی میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات تھے۔
رپورٹر کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے غاصبانہ قبضے کے وقت 2004 سے اس چھاونی میں بڑی تعداد میں امریکی دہشت گرد فوجی تعینات ہیں۔
العالم کے رپورٹر نوید بھروز کا کہنا ہے کہ اس چھاونی کو عراقی فوجیوں کے حوالے کرنے کے پروگرام میں کئی عراقی کمانڈر شریک ہوئے۔ عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق سے نکل کے امریکی فوجی کویت کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ دوسرے ممالک سے یہاں نے والے فوجی انہیں ممالک میں دوبارہ لوٹ جائیں گے۔