ٹرمپ کی بڑی بہن نے اپنے بھائی کو جھوٹا اور بے اصول قرار دے دیا+ ویڈیو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بڑی بہن اور سابق وفاقی جج ماریان ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو جھوٹا اور بے اصول قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے ماریان ٹرمپ کے جملے ریکارڈ کیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ ان کے چچا ایک ’خود پسند‘ شخص ہیں اور اب ہر امریکی کی زندگی کے لیے خطرہ ہیں۔
میری ٹرمپ کی کتاب کا نام ’بہت زیادہ اور ہمیشہ ناکافی: کس طرح میرے خاندان نے دنیا کا سب سے خطرناک انسان تخلیق کیا‘ ہے، جس میں وہ اپنے چچا کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیتی ہیں۔
میری ٹرمپ کی جانب سے پیش کی جانے والی ریکارڈنگ کے مطابق امریکی صدر کی بڑی بہن کو سنا جاسکتا ہے کہ 'اوہ میرے خدا، اس کی بدتمیزی آمیز ٹوئٹس اور کتنا جھوٹ بول رہا ہے، یہ بے غیرتی اور یہ ظلم ہے'۔
میری ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی آنٹی کے جملوں کو ریکارڈ کیا تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان میں تازہ ترین انکشافات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہر روز کچھ اور ہی ہوتا ہے، کون اس کی پرواہ کرتا ہے۔