Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran

صیہونی دار الحکومت تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو استعفیٰ دو اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے کے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔

نیتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

 

ٹیگس