امریکہ میں آتش زدگی کا سلسلہ جاری
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
گزشتہ روز امریکی ریاست کیریلونا کے S C Plant نامی ایک کیمیائی کارخانے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اسکو بجھانے میں سرگرم پانچ فائرفائٹرز شدید طور پر زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔ حالیہ چند مہینوں میں امریکہ میں آتش زدگی کے متعدد بڑے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اس وقت امریکہ کو کئی ہفتوں سے کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھی شدید آگ کا سامنا ہے۔