نتن یاہو کی برطانیہ سے درخواست، ایران مخالف خیمے میں شامل ہونے کی اپیل
صیہونی وزیر اعظم نے برطانیہ نے اپیل کی ہے کہ لندن، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شامل ہو جائے۔
بنیامین نتن یاہوں نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل کو لندن سے یہ امید ہے کہ وہ تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں میں شامل ہو جائے۔
منگل کے روز صیہونی حکومت کے زیر اعظم بنیامین نتن یاہوں اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب میں ملاقات ہوئی۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اس ملاقات میں برطانوی وزیر خارجہ سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانیہ، ایران کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے گا۔
صیہونی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھی امریکی پابندیوں میں شامل ہو تاکہ تہران کو عام تباہی کے ہتھیاروں تک رسائی سے روکا جا سکے۔
اس ملاقات میں برطانوی وزیر خارجہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان گفتگو اور تعاون پھر سے شروع کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔