کیم جونگ اون نے طوفانی دورہ کرکے ساری قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا
شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اپنے ملک کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
کیم جونگ اون نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے حکام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق ، شمالی کوریا کے رہنما نے اس ملک کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ طوفان کی وجہ سے فصلوں اور املاک کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔
معائنے کے دوران انہوں نے بتایا کہ طوفان سے اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا کہا جارہا ہے۔ میں اس کے بارے میں بہت پریشان تھا۔
یہ مشہور ہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ بتایا جارہا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کومہ میں چلے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ نے ان کی موت کی پیشن گوئی بھی کر دی۔ اس کے بعد بتایا گیا کہ امکان ہے کہ اب ان کی بہن ان کی جانشین بنیں گی جو بہت سخت مزاج کی ہیں۔