Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کے انعقاد کا وعدہ

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکلا اسٹورجن نے ایک بار پھر ریفرنڈم کرائے جانے کا وعدہ کیا ہے۔ 

رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے جو علیحدگی پسندوں کی قائد ہیں اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ برس برطانیہ سے خود مختاری حاصل کرنے کے لئے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کا بل پیش کرنا چاہتی ہیں ۔

اسکاٹ لینڈ کی قومی پارٹی کی رہنما اور فرسٹ منسٹر نیکلا اسٹورجن نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے وہ پارلیمنٹ میں بل کا ایک ایسا مسودہ پیش کریں گی جو خودمختاری کے لئے ریفرندم کے شرائط ، وقت اور سوالات پر مشتمل ہوگا۔نیکلا اسٹورجن نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یہ ریفرنڈم آئندہ برس اسکاٹ لینڈ کے عام انتخابات کے موقع پر ہی انجام پائے ۔

اسکاٹ لینڈ کے عوام نے دوہزار چودہ میں خودمختاری کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں حصہ لیا تھا ۔ اس ریفرنڈم میں پچپن فیصد عوام نے برطانیہ سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم اسکاٹ لینڈ میں خودمختاری کے حامیوں کی تعداد بڑھنے کے باعث علیحدگی پسند حکام ایک بار پھر ریفرنڈم کرانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب دوہزار سولہ میں برطانیہ میں برگزیٹ اور برگزیٹ پر عمل درآمد کے لئے ریفرنڈم کرائے جانے سے بھی اسکاٹ لینڈ میں خودمختاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسکاٹ لینڈ کے عوام یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں ۔

ٹیگس