Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے ہفتے کی شب بھی نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ہر ہفتے ہونے والے مظاہروں میں شرکاء کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نتن یاہو استعفیٰ دو اور نتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے کے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نیتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس