Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی کشتیاں ڈوب گئیں

امریکی ریاست ٹیکزاس کی جھیل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی کشتیوں کی پریڈ میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکزاس کی جھیل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی کشتیوں کی پریڈ میں شامل 4 کشتیاں ڈوب گئیں۔

ٹیکزاس کے دارالحکومت آسٹن کے قریب ٹریوس جھیل پر ٹرمپ کی حمایت میں بڑی تعداد میں کشتیوں نے پریڈ میں حصہ لیا جبکہ ایونٹ میں 26 سو افراد نے شرکت کی۔

حکام کے مطابق کشتیوں کے ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی وجہ سے جھیل میں اٹھنے والی بلند لہروں نے کئی کشتیوں کو ڈبو دیا اور کئی کشتیاں پتھروں سے ٹکرا گئیں، تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹیگس