Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • روس نے عوام کے لیے اپنی پہلی کورونا ویکسین جاری کی، جلد ہی دوسرے ممالک کو بھی ملے گي

روس کی حکومت نے کورونا سے متاثر اپنے شہریوں کے لیے کورونا کی ویکسین جاری کر دی ہے۔

روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین اسپوتنک-V کی پہلی کھیپ منگل کے روز اپنے شہریوں کے لیے جاری کر دی۔ روسی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ ویکسین تمام معیارات پر پوری اتری ہے اور اب اسے عام شہریوں کے لیے جاری کر دیا گيا ہے۔ رواں ہفتے میں روسی ویکسین کے تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل شروع ہونے والا ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے امید ظاہر کی تھی کہ دارالحکومت میں زیادہ تر لوگوں کو آئندہ چند ماہ کے اندر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دے دی جائے گي۔ اس روسی ویکسین کے آخری مرحلے کا کلینیکل ٹرائل ستمبر میں ہی ہندوستان میں شروع ہوگا۔

ویکسین بنانے کے لئے فنڈز مہیا کرنے والی روسی ایجنسی کے سی ای او کریل دیمتریج نے کہا کہ اس ماہ سے ہندوستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، فلپائن اور برازیل میں اس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ گيارہ اگست کو روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کورونا ویکسین لانچ کی تھی۔ روس نے اطلاع دی ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اسی مہینے میں شروع ہونے کی امید ہے۔ روس نے اس سال کے آخر تک اس ویکسین کے بیس کروڑ ڈوز تیار کرنے کا ہدف پیش نظر رکھا ہے جن میں سے تین کروڑ صرف روسی عوام کے لیے ہوں گے۔

ٹیگس