Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاوس غدار عرب حکمرانوں کا پشت پناہ

وائٹ ہاوس اب غداروں کی پناہ گاہ بن گیا ہے کہ جہاں عالم اسلام کے خلاف سا‌زشی عناصر کی قدردانی کی جاتی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کے حوالے سے رپورٹ  دی ہے کہ وہائٹ ہاوس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر 15 ستمبر کو دستخط ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق دستخط کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کا اعلان بھی صدر ٹرمپ نے 13 اگست کو وائٹ ہاؤس سے کیا تھا۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حکام دیگر عرب ممالک خاص طور سے بحرین اور سوڈان کے ساتھ بھی گفتگو کر رہے ہیں تاکہ 15 ستمبر سے قبل وہ بھی اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کا اعلان کریں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے معاہدے کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس