Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • چین کی جانب سے امریکی عہدیداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

چین نے کہا ہے کہ جو امریکی حکام تائیوان کا دورہ کریں گے ان پر چین میں داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام تائیوان کا سفر کرنے والے امریکی عہدیداروں کے چین میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ تائیوان کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

 گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکہ  کی سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزیوں اور امریکا کے ذریعے تائیوان کی حمایت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اعلی امریکی عہدیداروں کے پے در پے دورہ تائیوان کے نتیجے میں چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

چین تائیوان کو اپنی قلمرو کا حصہ سمجھتا ہے اور تائیوان میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات اور اسلحہ کی فراہمی کو اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور متحدہ چین کی پالیسی کے منافی قرار دیتا ہے۔

 

ٹیگس