برطانیہ میں نرسوں اور پیرامیڈکس کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
یورپی یونین کے ملکوں میں کورونا کے بحران میں شدت کے درمیان ہزراوں برطانوی نرسوں اور پیرا میڈکس نے لندن کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
برطانیہ کے قومی ادارۂ صحت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نرس اور پیرا میڈکس اپنے تنخواہوں میں اضافے اور ملازمت کی شرائط بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں وزیر اعظم بورس جانسن کے خونی ہاتھوں والی تصویروں والے پلے کارڈ اٹھا کر حکومت برطانیہ کے خلاف خوب نعرے لگائے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم بورس جانسن کو صحت دشمن پالیسیوں پر عملدرآمد کا ذمہ دار قرار دیا۔
اس سے پہلے روزنامہ گارڈین نے لکھا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کے مریضوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد صحت کے ماہرین نے حکومت کی غلط پالیسیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
برطانوی رائے عامہ اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے شفاف پالیسی نہیں اپنائی اور اس کے اقدامات کورونا وائرس کے خطرات کی شدت کے مطابق نہیں ہیں۔